سری نگر،22 مئی ;وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں ہفتے کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک مزدور از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بیرہ علاقے کے سونہ پاہ گاؤں میں ہفتے کی صبح ایک جوائنری کارخانے میں کوئی مرمتی کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک مزدور از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ دونوں مزدوروں کو علاج معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو سری نگر ہسپتال ریفر کیا گیا۔
متوفی مزدور کی شناخت 48 سالہ فاروق احمد نجار ولد محمد صادق نجار ساکن بونہ زانیگام بیروہ جبکہ زخمی کی شناخت 56 سالہ غلام محمد ولد محمد صدیق ساکن ناجن بیروہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر کی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے۔





