سری نگر/ شیو سینا ہندوستان کے کشمیر یونٹ کے صدر اور میونسپل کونسلرعبدالخالق بٹ کی جمعے کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں کورونا سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عبدالخالق بٹ ولد حبیب اللہ بٹ جو شیو سینا ہندوستان کے کشمیر یونٹ کے صدر تھے، کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی جمعے کی صبح موت واقع ہوئی۔
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کے ڈوین علاقے سے تعلق رکھنے والا عبدالخالق بٹ گذشتہ سات برسوں سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پرڈالفن ہوٹل سری نگر میں قیام پذیر تھا۔ وہ چاڈورہ علاقے کے آلی پورہ کے وارڈ نمبر چھ کا کونسلر بھی تھا۔
یو این آئی





