شوپیان/جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں مسلح جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک خونین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک جنگجو نے خود سپردگی کی ،جو حالیہ دنوں جنگجو ئوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔
جھڑپ ے حوالے سے پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں البدر سے وابستہ تین مقامی جنگجوفورسز آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک جنگجو نے فورسز کے سامنےخود سپردگی کی۔یہ واقعہ کنی گام ، امام صاحب گاوں میں پیش آیا جہاں فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شبانہ تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔