عمان میں 8 سے 15مئی تک آمدورفت پر پابندی عائد

عمان میں 8 سے 15مئی تک آمدورفت پر پابندی عائد

دبئی،3اپریل(ایواین آئی) عمان میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے 8 تا 15مئی شام 7 سے صبح 4 بجے تک آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
8 سے 15مئی تک دن کے اوقات میں تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں۔
دوسر ی جانب آج سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔
ادھر آسٹریا کی راجدھانی ویانا کے میئر نے آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
آئرلینڈ میں کورونا سے ایک اور موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد اس ملک میں 4906 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.