جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اسمبلی انتخابات:آسام میں بی جے پی، بنگال میں ٹی ایم سی اور کیرالہ میں یو ڈی ایف کو سبقت

آسام میں 126 میں سے 46 سیٹوں کے رجحانات منظر عام پر آئے ہیں، یہاں بی جے پی اتحاد 29 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے جبکہ کانگریس اتحاد 16 سیٹوں پر اور ایک سیٹ پر دیگر آگے ہے۔

مغربی بنگال کی 292 سیٹوں میں سے 209 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں، یہاں ٹی ایم سی 106، بی جے پی 99 اور لیفٹ اور کانگریس اتحاد دو سیٹوں پر آگے ہیں۔ یہاں کی دو سیٹوں پر دیگر آگے ہیں۔

کیرالہ میں برسراقتدار لیفٹ اتحاد ایو ڈی ایف 93 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اتحاد 46 سیٹوں پر آگے ہے۔ کیرالہ میں تمام 140 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔

تمل ناڈو میں 234 میں سے 67 سیٹوں کے رجحانات حاصل ہوئے ہیں، یہاں اے آئی ڈی ایم کے اتحاد 45 سیٹوں پر جبکہ ڈی ایم کے اتحاد 21 سیٹوں پر آگے ہے۔

مغربی بنگال انتخابات: مغربی بنگال کے ابتداعی رجحان میں ترنمول کو اکثریت، ممتا پیچھے

بنگال انتخابات نتائج

مغربی بنگال کے ابتداعی رجحان میں ترنمول کو اکثریت

مغربی بنگال سے ووٹوں کی گنتی کے مراکز سےآنے والی خبروں میں ترنمول کو کافی بڑھت ہے اور انہیں ابھی تک ملے رجحانوں میں واضح اکثریت مل گئی ہے۔ ترنمول کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ وزیر اعلی ممتا بینرجی اپنےحریف سے پیچھےچل رہی ہیں ۔

مغربی بنگال کی سیٹ جو سب سے زیادہ خبروں میں رہی وہ نندی گرام کی سیٹ ہے جہاں سے وزیر اعلی ممتا بینرجی میدان میں ہیں اور ان کا مقابلہ ان کے ہی باغی شوویندو ادھیکاری سے ہے ۔ اس سیٹ سے وزیر اعلی ممتا بینرجی پیچھے ہیں ۔

مغربی بنگال سے 100 سیٹوں کے لئے ملنے والے رجحان میں کانٹے کی ٹکر نظر ا ٓ رہی ہے اور شروعاتی رجحان میں ترنمول کومعمولی بڑھت حاصل ہے۔ تمل ناڈو میں کانگریس ڈی ایم کے اتحاد کافی آگےہے۔

مغربی بنگال سے ملنے والے رجحان میں بی جے پی اور ترنمول کو پہلے بڑھت ملتی نظر آئی ہے ۔ واضح رہے ابھی پوسٹل بیلٹ پیپر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img