بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

نئی دہلی/ مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی تین لوک سبھا اور 14 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سکیورٹی کے سخت انتظامات اور کووڈ 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے ۔

طے شدہ انتظامات کے تحت پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دوپہر تک گنتی کے رجحانات آنا شروع ہوجائیں گے۔
مغربی بنگال میں کل 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 292 سیٹوں پر آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ کرائی گئی تھی .

شمشیرجنگ اورجنگی پور اسمبلی حلقوں سے دو امیدواروں کی موت کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ ریاست کے 108 ووٹ شماری مراکز پر تین سطحی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، جہاں قائم سٹرانگ روم میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ کو سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔

ووٹ شماری مراکز میں کم از کم 292 مبصرین اور مرکزی سکیورٹی فورسز کی 256 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ۔ انتخابات میں 2116 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے ۔ یہاں اصل مقابلہ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ہے ، حالانکہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا یا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img