میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک

میکسیکو سٹی/ (یواین آئی)/ میکسیکو کی شمالی ریاست نوویو لیون کے ڈیل نارٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی۔
ملک کے سول سکیورٹی حکام نے اس حادثے کے بارے میں اطلاع دی ۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کا یہ چھوٹا طیارہ سینیگا ڈی فلورس کی میونسپلٹی میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں چھ افراد سوار تھے۔
سول ڈیفنس کے ڈائرکٹرمیگوئل اینجل پیریلس نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد سمیت چھ افراد شامل ہیں۔
یہ طیارہ 1972 کا پائپر پی اے 32 چیروکی سکس تھا ، جو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاریڈو سے رجسٹرڈ چھوٹا طیارہ تھا۔
مسٹر پیریلس نے کہا ’’ٹرانسپورٹ لائن کے لئے کام کرنے والا ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ وہ ایک ٹریکٹر ٹریلر آپریٹر تھا جب جہاز نے ٹریکٹر کو ٹکر ماری، اس وقت وہ ٹریکٹر میں سوار تھا۔ زخمی شخص کی حالت مستحکم ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.