سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی صبح ضلع کولگام کے ترکا تاچھلو علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی پائی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی پانے کے فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





