سری نگر/سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے منزگام علاقے میں پیر کے روز جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 34 آر آر کی ایک ٹیم نے ضلع کولگام کے رہماکن منزگام جنگل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمین گاہ سے کچھ اسلحہ بر آمد کیا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ابھی جاری ہی تھا۔
یو این آئی





