جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کشمیر میں چار روز بعد موسم خوشگوار، 3 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر/ وادی کشمیر میں چار دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم خوشگوار ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

 وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا اور دن بھر دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں پر بیٹھے لطف اندود ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ہفتے کی صبح سے ہی دیہی علاقوں میں کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔

بارشوں کے بعد وادی کے کھیت کھلیانوں، باغوں، سبزہ زاروں میں مزید نکھار آیا ہے اور پوری وادی نے سبز چادر اوڑھ لی ہے۔
تاہم وادی کے شہر و گام کی سڑکیں پانی اور کیچڑ سے ہنوز بھری ہوئی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں چلنے پھرنے کے قابل ہی نہیں ہیں خاص طور پر پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا از بس محال ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img