پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر/ مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً تین بجکر 15 منٹ پر ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔

آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں 13 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم نے ویرار سانحہ کے متاثرین کے لئے معاوضے کی رقم منظوری کی

 وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ویرار میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے کے لئے 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظوری کی ہے

مسٹر مودی نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ اور سنگین طور پر زخمیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار میں ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.