سری نگر،21 اپریل :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شوگہ پورہ علاقے میں ایک نوجوان نے مبینہ طور خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے شوگہ پورہ گاؤں میں ایک نوجوان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے ہی گھر میں کچھ زہریلی شئی کھائی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 18 سالہ دانش احمد کمار ولد فاروق احمد کمار ساکن شوگہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
