جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری زمینوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے: ہرش دیو سنگھ

جموں/جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی لیڈروں پر رشوت خوروں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں کرپشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے لیکن کوئی سننے والا ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری

زمینوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں کریشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے لیکن کوئی سننے والا اور پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ مختلف محکموں کے پیسے کو لوٹا جا رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے کے باوجود بھی رشوت خوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔موصوف چیئرمین نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکن جس طریقے سے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں وہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری زمینوں اور بنگلوں پر بھی قبضہ کیا ہے اور ان کی حفاظت کے لئے جو پی ایس اوز تعینات کئے گئے ہیں ان سے گھریلو کام کر ایا جا رہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img