ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ، پانچ مسافر از جان، کئی زخمی، کئی لاپتہ

ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ، پانچ مسافر از جان، کئی زخمی، کئی لاپتہ

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کے روز ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہرے نالے میں جا گرنے سے پانچ مسافر از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں کلہترون سڑک پر پیر کی دوپہر سواریوں سے بھری ایک منی بس لڑھک کر قریب تین سو فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں پاچ افراد کی موت جبکہ کئی مسافر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ نالے سے مہلوکین میں سے دو کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ دیگر لاشوں کو نکالنے اور لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے بچاؤ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس ڈوڈہ ممتاز احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین میں سے دو کی لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔انہوں نے ان دو مہلوکین کی شناخت 26 سالہ یاسر حسین ولد بشیر احمد ساکن کہارہ اور شکور الدین ولد عبدالعزیز ساکن ٹانٹہ کہارہ جبکہ زخمیوں کی شناخت کلی بیگم زوجہ عبدالکریم، تنویز حسین ولد علی حسین ساکنان سلی مالہتھ، عبدالطیف ولد محمد ابراہیم ساکن چلی، غلام محمد ولد فتح محمد ساکن گلی اور پریم چند ولد سانت رام ساکن باجا چرلا کے بطور کی ہے۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ زخمیوں کوعلاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے بچاؤ آپریشن کو مزید وسعت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی مسافر ابھی بھی لاپتہ ہیں اور کئی شدید زخمی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.