ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
19.6 C
Srinagar

جنگجو مساجد کا غلط استعمال کر رہے ہیں: آئی جی پی کشمیر

سری نگر/ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کار کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں جنگجو مساجد کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جنگجوؤں کی طرف سے ایسا کرنے کی مذمت کرنی چاہئے۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ‘جنگجوؤں نے حملے کرنے کے خاطر مساجد کا غلط استعمال کیا ہے، پانپور میں 19 جون 2020، سوپور میں یکم جولائی 2020 اور شوپیاں میں 9 اپریل 2021 کو ایسا کیا گیا۔ عام لوگوں، مساجد انتظامیہ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو چاہئے کہ وہ اس کی مذمت کریں’۔

 جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے جان محلے میں 9 اپریل کو ایک مسجد میں پناہ گزین جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں پانچ جنگجو مارے گئے تھے اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے اس دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ آپریشن کے دوران مسجد کا احترام کرتے ہوئے کسی آئی ای ڈی، راکٹ لانچر یا دھماکہ خیز مواد کا استعمال نہیں کیا گیا اور مسجد میں آگ لگنی بھی نہیں دی گئی۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img