سرینگر/انجمن اوقاف جامع مسجد نے ابھی تک تاریخی جامع مسجد سرینگرمیں نماز تراویح کی معطلی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ماہرین کی آرا اور مشاورت کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے ذریعہ جو بھی خبریں جاری ہوئی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔