کشمیر: تین روز بعد موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع

کشمیر: تین روز بعد موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع

سری نگر/ وادی کشمیر میں تین دنوں کے بعد موسم اگرچہ خوشگوار ہونے لگا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کافی کم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 اپریل کی دوپہر تک موسم خشک تاہم بعد ازاں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 14 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک و خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا وادی میں تین دنوں کے بعد جمعرات کو موسم خوشگوار رہا۔وادی کے دیہات میں جہاں کسانوں کو اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصرف دیکھا گیا وہیں مغل باغات خاص کر جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں لوگوں کی اچھی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج ہوئی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.