سری نگر میں سڑک حادثہ، 17 سالہ مزدور از جان دوسرا شدید زخمی

سری نگر میں سڑک حادثہ، 17 سالہ مزدور از جان دوسرا شدید زخمی

سری نگر/ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جی بی پنتھ ہسپتال کے نزدیک جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ مزدور کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جی بی پنتھ ہسپتال کے نزدیک جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مزدور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

مہلوک مزدور کی شناخت 17 سالہ عمر قادر گنائی ولد عبدالقادر گنائی ساکن وکروہ گاندر بل جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ دانش احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ ساکن وکروہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت جائے واردات سے فرار ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.