منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی کا انتقال

  
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی جمعرات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔اُن کے گھریلو ذرائع کے مطابق پروفیسر پنجابی نے آج سویرے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔
ادب اور تعلیم میں پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر پنجابی نے یکم جنوری2008سے یکم جون2011تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے ۔
اُنہوں نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ کئی کتابوں اور تحقیقی مضامین کے مصنف تھے۔مرحوم پروفیسر پنجابی نے یورپ، ایشیا،افریقہ اور آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں تحقیقی تقاریر کی ہیں۔
ریاض پنجابی کے انتقال پر سماج کے ادبی اور علمی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img