بستر رینج کے بیجاپور ضلع میں ہونے والے تصادم کے دوران 5 حفاظتی اہلکاروں کی جان چلی گئی، اس علاقہ میں سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو ٹیم، ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف ماؤنوازوں کے خلاف مشترکہ مہم چلا رہی تھی

اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کی کمانڈو کوبرا ٹیم، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم مشترکہ طور پر ناؤنوازوں کے خلاف مہم چلا رہی تھی، کہ اچانک تصادم شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ضلع بیجاپور کے تاریم علاقہ میں رونما ہوا۔
نکسل مخالف مہم میں شام ڈی جی اشوک جنیجا نے بتایا کہ اس تصادم میں نکسلیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے کہا کہ انکاؤنٹر سکما اور بیجا پور بارڈر کے نزدیک تاریم علاقہ میں اس وقت شروع ہوا جب کئی یونٹوں کی مشترکہ ٹیم ماؤنوازوں کے خلاف تلاشی مہم پر نکلی تھی۔