جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

سرینگر حملہ :زخمی اہلکار زندگی کی جنگ ہار گیا

محافظوں نے موثر انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا:حکام

کے این او

 سری نگر/سرینگر کے مضافاتی علاقہ آری باغ میں مشتبہ جنگجوئوں کے حملے میں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ کر زندگی کی جنگ ہار گیا ۔یاد رہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ آری باغ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر،محمد انور خان کی رہائشی گاہ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا ،’ عسکریت پسندوں نے جمعرات کو نوگام کے آری باغ میں بی جے پی لیڈرخان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی چوکی پر فائرنگ کی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ‘

حکام کے مطابق چوکس محافظوں نے جوابی فائرنگ کی اور حملہ ناکام بنادیا۔ ایک پولیس ا فسرنے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت رمیز راجہ کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر حملے میںمحفوظ رہے،کیوں کہ محافظوں کی مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ بی جے پی کے میڈیا انچارج منظور بھٹ نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی لیڈرانور خان کے گھر پر حملہ کیا ، جو پارٹی کے بارہمولہ اور ضلع کپوارہ کے ضلعی انچارج صدر ہیں۔ انہوں نے کہا ، ’حملے میں خان سلامت ہیں‘۔

بی جے پی کے جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ انہوں نے خان سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خان محفوظ ہیں کیونکہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ہم اس طرح کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور زخمی پولیس اہلکار کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img