بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کورونا کیسز: 24 گھنٹے میں 56 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی،/ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 60 ہزار سے کم ہو کر 56 ہزار پر آ گئے۔

قبل ازیں پیر کے روز 68020 کیسز درج کیے گئے تھے جبکہ اتوار کو تعداد 62714 تھے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 56211 نئے کیسز سامنے آئے۔ بعد ازاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 ہو گئی ہے۔

وہیں اس 540720 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 271 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 1,62,214 ہو گئی ہے۔ کورونا کیسزمیں کمی، 24 گھنٹے میں 56 ہزار نئے کیسز ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.19 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.47 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز میں 10687 بڑھ کر 337928 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 20854 اور مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی طور پرکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2353307 پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 54.283 ہو گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img