اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

جموں میں ’پی آئی اے‘ کی شکل کا ایک اور غبارہ بر آمد

جموں/ صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کیمپ کے نزدیک ایک جہاز نما غبارے کو بر آمد کیا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔

بتادیں کہ صوبہ جموں میں رونما ہونے والا اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں 9 مارچ کو ایسا ہی ایک جہاز نما غبارہ گرا تھا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور اس کے بعد ضلع جموں کے بلوال علاقے میں 16 مارچ کو ایسا ہی ایک غبارہ بر آمد کیا گیا تھا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img