وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 637 افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت چار لاکھ 21 ہزار 66 ایکٹیو معاملات ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں ہوئی اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 60 ہزار 949 ہوگئی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 1100756 کورونا جانچ کی گئی ہے ۔
مہاراشٹر میں جمعرات کو ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 35952 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعاد بڑھ کر 26 لاکھ 833 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ چار دن میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ جمعرات کو 111 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 795 ہوگئی ہے ۔
وہیں مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد 20 ہزار 444 لوگوں کو چھٹی دیدی گئی ، جس کے بعد شفایاب ہوچکے لوگوں کی تعداد 22 لاکھ 83 ہزار 37 ہوگئی ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ 62 ہزار 685 ہے ۔ ممبئی شہر میں بھی ایک دن میں کوورنا کے سب سے زیادہ 5505 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔