اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
18 C
Srinagar

صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، پولیس کانسٹبل بر سر موقع فوت

جموں،23 مارچ :  ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس کانسٹبل کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے پل علاقے میں منگل کی صبح ایک ماروتی کار زیر نمبر PB – 35L 3419 سڑک سے لڑھک کر ایک گہرے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار چلانے والے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت پولیس کانسٹبل 35 سالہ امجد حسین کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img