جمعرات, نومبر ۲۰, ۲۰۲۵
5.8 C
Srinagar

اندور میں کورونا کا فعال کیس 2000 متجاوز

اندور، 20 مارچ:  مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 317 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ یہاں فعال کیسوں کی تعداد2066 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق ، کورونا کے اب تک کل 882389 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جمعہ کے روز ضلع میں 4416 مشتبہ افراد کی جانچ کی گئی۔ متاثرہ 63827 معاملات میں سے 60817 کو علاج کے بعد صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ 944 متاثرہ علاج کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کے لئے ضلع میں آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img