ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
23.3 C
Srinagar

پرانی گاڑیوں کے اسکریپ سے نئی گاڑی خریدنے پر چھوٹ ملے گی: گڈکری

نئی دہلی، 18 مارچ :  سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پرانی گاڑیوں کو ختم کرکے نئی گاڑیوں کی خریداری کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت چھوٹ دینے کا التزام کرنے کے ساتھ ہی پانچ سال میں ملک کو گاڑی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
مسٹر گڈکری نے لوک سبھا میں جمعرات کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول-ڈیزل درآمد پر انحصار کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے اور الیکٹرانک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس پالیسی پر کام کر رہی ہے‘ اس سے آئندہ دو برس میں گاڑیوں کے آپریشن پر ہونے والے اخراجات کو دس گنا کم کیا جا سکے گا اور اس سے آلودگی کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے لیے اسکریپ پالیسی یعنی کباڑ میں ڈالنے کی پالیسی کے دائرے میں 15 سال پرانے کمرشیل اور 20 سال پرانے مسافر گاڑی آئیں گے۔ اس کے لیے گاڑیوں کا فٹنیس ٹیسٹ لازم ہوگا اور اس ٹیسٹ میں جو گاڑی معیار کی بنیاد پر کھرے نہیں اتریں گے‘ ان کا چالان کیا جائے گا۔ اس طرح کی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو کباڑ میں ڈالنے پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے سرٹیفکیٹ والوں کو نئی گاڑی خریدنے میں گاڑی مینوفیکچرر کمپنیاں پانچ فیصد تک کی چھوٹ دیں۔ اس بابت وہ مسلسل کمپنی مالکان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے گاڑی مینوفیکچرر کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوگا، آلودگی کم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیپ پالیسی کے دائرے میں شروع میں تقریباً ایک کروڑ گاڑی آ سکتی ہے۔
جاری…یو این آئی،ا

Popular Categories

spot_imgspot_img