جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

ریلائنس جیو: چھوٹے تاجروں کیلئے سستا اور کفایتی براڈ بینڈ پلان

نئی دہلی، 10 مارچ: جیو بزنس نے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم بزنس(ایم ایس ایم ای) کیلئے سستے اور کفایتی براڈ بینڈ پلان لانچ کئے ہیں یہ پلان انٹر پرائزگریڈ فائبر کنیکٹویٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کالنگ اور ڈیٹا، دونوں کی سہولت ملے گی  اس کے ساتھ ہی جیو بزنس کے تحت کمپنی ڈیجیٹل سلوشن بھی دے گی جس سے بزنس مالکان کو اپنے کاروبار کے تظم اور اسے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
جیو بزنس کے بارے میں بتاتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم کاروبار بھارتی معیشت کی بنیاد ہیں۔ جیو بزنس چھوٹے تاجروں کو انٹیگریٹڈ انٹر پرائز۔ گریڈ سروسز اور ڈیجیٹل سلوشن فراہم کرکے ان کی مدد کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسان سلوشن انہیں اپنی تجارت کو ماہرانہ انداز میں چلانے اور بڑی صنعتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد کریں گے۔ فی الحال ایک مائیکرو اینڈ سمال انڈسٹری،کنیکٹویٹی، پروڈکٹیویٹی اور آٹو میشن ٹولز پر 15 ہزار سے 20 ہزار روپے ہر مہینے خرچ کرتی ہیں۔ ہم اس قیمت کے دسویں حصے میں پوری کنیکٹیویٹی فراہم کر رہے ہیں۔ آج ہم اپنی بہتر کنیکٹیویٹی کے ساتھ اچھا پلان لائے ہیں۔ جو چھوٹے کاروباریوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں پہلا قدم ہے۔
ْ؁ جیو چھوٹے کاروباریوں کو 901 روپے میں براڈ بینڈ اور کالنگ سروس آفر کررہاہے۔ جیو کے اس پلان کے ساتھ صارفین کو 100 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اورڈاون لوڈ انٹر نیٹ سپیڈ ملے گی۔ ساتھ ہی ایک ان لمیٹڈ کالنگ والا براڈ بینڈ کنیکشن بھی دیا جائے گا۔
آکاش انبانی نے مزید کہا مجھے پورا یقین ہے کہ اس قدم کے ساتھ لاکھوں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز خوشحالی و ترقی کی جانب تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل ہونگی اورایک نیا خود کفیل ڈیجیٹل بھارت بنانے میں اپنا تعاون دیں گے۔
جیو بزنس کے فائدے کے بارے میں بتاتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ اس سے صنعتوں کو اچھے صارفین کا تجربہحاصل ہوگا۔ کنزیومر لائف سائیکل کے مابین بہتر ین بنیاد فراہم کریں گے اور بزنس کو آن لائن کرنے میں مدد ملے گی جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ بزنس کو آن لائن بنانے کے ساتھ ہی چوبیس گھنٹے سہولت کے ساتھ ملازمین، صارفین اور تجارت کو کبھی بھی کہیں سے بھی چلانے میں معاون ہوگا۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img