سنبھل، 5 مارچ : اتر پردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی کے علاقے میں عصمت دری کی شکار لڑکی کو خود کشی پر اکسانے کےالزام میں ماں، باپ اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بی اے تیسرے سال کی طالبہ متاثرہ لڑکی نے بہجوئی علاقے میں جمعرات کے روز اپنے گھر پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ اس معاملے میں والد راجندر سنگھ، بھائی دنیش اور والدہ شروتی کے خلاف ایک رپورٹ درج کی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پولس نے راجندر سنگھ اور دنیش کو گرفتار کیا، جبکہ والدہ شروتی کو جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا ۔
یو این آئي۔
