پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے پٹن میں سڑک حادثہ، ایک از جان ایک زخمی

سری نگر، 3 مارچ :  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک شہری از جان جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میں بدھ کے روز ایک ٹپر زیر نمبر JK- 05D 2212 نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص بر سر موقع ہی از جان جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت مدثر حسین وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن مدر گنڈ بانڈی پورہ جبکہ زخمی کی شناخت جاوید قادر لون ولد غلام قادر لون ساکن ارن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی-

Popular Categories

spot_imgspot_img