نابالغہ کے اغوا و عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا

نابالغہ کے اغوا و عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا

پرتاپ گڑھ، 27 فروری :  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ کے اغوا و عصمت دری کے معاملےمیں ملزم کو دس سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ کوتوالی لال گنج میں 8/ اگست 2019 کو متاثرہ نابالغہ کے بھائی نے پولیس کی دی گئ شکایت میں الزام عائد کیا کہ 12/ جولائی 2019 کو اس کی بہن کو پرمود کمار کوری ساکن پہاڑ پور تھانہ سانگی پور جھانسہ دے کر بھگا لے گیا ،اور اس کی عصمت دری کر رہا تھا ۔ اس کی بہن کسی طرح اس کے چنگل سے چھوٹ کر بھاگ آئی جس کے بعد ملزم پورے کنبہ کو دھمکا رہا ہے ۔
موصولہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم پرمود کے خلاف کیس درج کر فرد جرم عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پرمود کو دس سال قید بامشقت و 25 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے اور متاثرہ کو اس کے علاج و بازآبادکاری کے لیئے جرمانہ کی 25 ہزار روپیہ کی رقم دینے کا حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.