شیوراج ہفتے کی رات کولکتہ پہنچیں گے ، بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے

شیوراج ہفتے کی رات کولکتہ پہنچیں گے ، بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال ، 27 فروری :  مغربی بنگال کے لئے اسمبلی انتخابی پروگرام کے جاری ہونے کے بعد آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کلکتہ پہنچ کر وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان ہفتے کی دیر شام خصوصی طیار ے سے روانہ ہو کر کولکتہ پہنچیں گے اور رات کو وہاں قیام کریں گے ۔ وہ اتوار کی صبح کالی گھاٹ مندر اور دکشنیشور مندر کے درشن کر یں اور شجر کاری پروگرام میں حصہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر چوہان اتوار کے روز کولکتہ کے پاس دھولا گوری موڑ سے ہاوڑہ ساوتھ تک بی جے پی کے زیر اہتمام ’پریورتن ریلی‘ میں شامل ہوں ۔ اس کے دوران مسٹر چوہان دھولاگوری موڑ ، عالم پور اور ہاوڑہ ساؤتھ ی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
مدھیہ پردیش میں طویل عرصے تک وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے چوہان کی لڑکیوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے لاڈلی لکشمی جیسی متعدد کامیاب اسکیموں پر ملک کی دیگر ریاستوں نے عمل کیا ہے۔
یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.