جموں میں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز

جموں میں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز

جموں، 24 فروری : ایس ایس پی جموں شری دھر پاٹل نے بدھ کے روز یہاں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم پوری طرح سے کوشاں ہیں۔
موصوف نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں منشیات کے متعلق جانکاری کو عام کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں کس طرح نشے کی لت میں پڑے نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم دیگر ایجنسیوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر کوشاں ہیں۔
ایس ایس پی ٹریفک شیو کمار شرما نے اس موقع پر بتایا کہ سڑکوں پر بیشتر سڑک حادثات نشے کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر گذر رکھیں کہ کہیں وہ نشے کے دلدل میں نہ پھنس جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں میں نشہ کرنے کی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کے والدین کو فوری طور متوجہ ہونا چاہئے اور اس کا علاج کرانا چاہئے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز سے تیز تر کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
یو این آئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published.