سامبہ ضلع کے سرنا گاو¿ں میں جموں و کشمیر بینک کا آسان بینکنگ مرکز

سامبہ ضلع کے سرنا گاو¿ں میں جموں و کشمیر بینک کا آسان بینکنگ مرکز

سرینگر/ 23فروری : جموں و کشمیر یو ٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک آسان طرز کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے آج ضلع سامبہ کے سرنا گاو¿ںمیں ایک آسان بینکنگ سہولیت مراکز(EBU)کا افتتاح کیا ۔ جموں و کشمیر بینک کے پریزیڈنٹ آشوتوش سرین اس EBUکو صحت وطبی تعلیم کے سابق وزیرڈاکٹر دویندر کمار منیال کی موجودگی میں عوام کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر کئی بینک افسراں، سرپنچ ، پنچ اور علاقے کے دیگر ذی عزت شہری بھی موجود تھے۔ آشوتوش سرین نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کی قابل قیادت میں جموں و کشمیر بینک اپنی یونین ٹیریٹری کے اُن تمام مقامات پر بینکنگ سہولیات پہنچانے کا آرزو مند ہے جہاں اس قسم کا فقدان ہے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر دویندر کمار اور مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر بینک کی اِن کوششوں کی سراہنا کی جسکے تحت یہ بینک عوام تک آسان بینکنگ سہولیات پہنچانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جموں وکشمیر بینک ایک ذمہ دار سماجی ادارے کے بطور جس طرح بے سہارا لوگوں تک پہنچنا چاہتا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ بینک کے کلسٹر ہیڈ سامبہ ارون کپور نے مہمانوں اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر بینک کی خدمات کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ اس آسان بینکنگ مرکز کے قیام سے اب جے کے بینک کے ایسے مراکز(EBUs) کی تعداد71تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.