جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

عارضی ملازموں کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کی جائے: لوک جن شکتی پارٹی کا مطالبہ

جموں،23 فروری :لوک جن شکتی پارٹی نے حکومت سے جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازموں کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کار پالیسی کو بھی واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مذکورہ پارٹی کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مختف سرکاری محکموں میں کام کررہے عارضی ملازموں کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کرے اور کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کار پالیسی کو بھی واضح کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا: ’یو ٹی کے مختلف محکموں میں عارضی ملازمین دس دس برسوں سے کام کر رہے ہیں لیکن ان کے لئے آج تک کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ محکموں میں یہ عارضی ملازمین دس سے چھ بجے تک کام کرتے ہیں۔
موصوف نے کہا کہ جب ان لوگوں نے کام کرنا شروع کیا تھا تب وہ بچے تھے اور آج ان کے اپنے بچے ہیں لیکن ماہانہ تنخواہ وہی ساڑھے چار ہزار رپیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کرے۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کار پالیسی کو بھی واضح کیا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی صنعتی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کے تحت مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جانا چاہئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img