ئی دہلی ، 23 فروری :ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز 500 سے کم رہ گئے ہیں ، جن میں سب سے کم انڈومان نکو بارجزائر ، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں چار چار اور اروناچل پردیش میں پانچ کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ ، گوا ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، لداخ ، لکشدیپ ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پڈوچیری ، سکم ، تریپورہ اور اتراکھنڈ میں کورونا کے 500 سے کم فعال کیسز ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10،584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس دوران 13،255 مریض صحتیاب ہوئے ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ اس سے فعال کیسز میں بھی پانچ دن بعد 2،749 کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب ایک لاکھ 47 ہزار 306 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے 17 فروری کو بھی فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 مریضوں کی موت ہونے سے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی
