کثیرالجہتی رابطے سے آسام میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا : مودی

کثیرالجہتی رابطے سے آسام میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا : مودی

ئی دہلی / وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آسام کو کثیر جہتی رابطے کے نظام سے منسلک کیا جارہا ہے جس سے خطے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔
مسٹر مودی نے گوہاٹی کے آس پاس واٹر سپلائی سروس ، دھبری پھولباڑی پل کے سنگ بنیاد اور ماجولی پل کے بھومی پوجن کے بعد منعقدہ تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہم پتر ندی میں رابطہ سڑک کا جتنا کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہو ا ۔ اب اس سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس خطے میں جغرافیائی اور ثقافتی فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب آسام کی ترقی بھی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے دن رات کوشیش بھی کی جا رہی ہیں ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں آسام کے ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے ایک کے بعد ایک قدم ا ٹھائے گئے ہیں ۔ غلامی کے دور میں بھی آسام ملک کی دولت مند اور زیادہ محصول ادا کرنے والی ریاستوں میں شامل رہا ہے ۔ کنیکٹیوٹی کا نیٹ ورک آسام کی خوشحالی کی وجہ تھا ۔ آزادی کے بعد اس بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا ضروری تھا لیکن انہیں اپنے ہی حال پر چھوڑ دیا گیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آسام کے لوگوں کی برسوں پرانی مانگ آج پُل کے بھومی پوجن سے ہی پوری ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ کالیباڑی وادی سے یہ جورھاٹ کو جوڑنے والا آٹھ کلو میٹر طویل پل موجولی کے ہزاروں کنبوں کی لائف لائن بنے گا۔ یہ پل لوگوں کے لئے سہولتوں اور امکانات کا پل بننے والا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ برہما پترا اور براک سمیت آسام کو کئی ندیوں کا تحفہ ملا ہے اسے خوشحال بنا نے کے لئے برہم پترا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام سے برہما پترا کے پانی سے پورے خطے کو واٹر کنیکٹیوٹی سے تقویت ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.