ملک میں کورونا کےایکٹیو کیسزمیں اضافہ، شرح اموات میں کمی

ملک میں کورونا کےایکٹیو کیسزمیں اضافہ، شرح اموات میں کمی

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ کےدرمیان ایکٹیو کیسزمیں پھر سے اضافہ ہوا ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.42 رہ گئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 94 لاکھ 22 ہزار 228 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 12،881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔ ایکٹیو کیسز میں 793 مریضوں کا اضافہ ہوا جس سے یہ تعداد 1.37 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،987 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 56 ہزار 845 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 101 مزید مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 014 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.32 فیصد اور فعال کیسز کی شرح اب بھی 1.25 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.