کواڈ ممالک کی وزارتی سطح کی ورچوول میٹنگ آج

کواڈ ممالک کی وزارتی سطح کی ورچوول میٹنگ آج

نئی دہلی/ عالمی اتحاد اور علاقائی ایشوز کے حوالہ چہار ملکی الائنس (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی ایک ورچوول میٹنگ آج ہونے جاری ہے۔
کواڈ الائنس ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان ، آسٹریلیا ، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ عالمی آب و ہوا میں تبدیلی سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں کووڈ ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئےجاری کوششوں کے تناظرمیں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی میٹنگ 6 اکتوبر 2020 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اجلاس میں پیش کئے گئے خیالات کا نتیجہ خیز تبادلہ جاری رکھنے کا بھی موقع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.