یوروپی یونین کے سفیر سری نگر پہنچ گئے

یوروپی یونین کے سفیر سری نگر پہنچ گئے

سری نگر ، 17 فروری: حکام نے بدھ کو بتایا کہ یورپی یونین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سری نگر پہنچ گیا ۔خبر رساں ایجنسی — کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق وفد دو روزہ دورے پر ہے اور اس کا کشمیر میں مختلف وفود سے ملاقات ہونے جارہی ہے

دفعہ370کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ جات کے بعد یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ، وفد کا اجلاس آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منعقد ہوگا ،جس دوران وہ سیول سوسائٹی اراکین کیساتھ ملاقات کرے گا ۔

یوروپی یونین کے سفیر سری نگر پہنچ گئے

ذرائع نے بتایا کہ کشمیر آنے والے سفیر وادی کے کچھ وفود سے بھی مل سکتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.