چنئی ، 16 فروری ( یواین آئی ) ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن منگل کو 317 رنوں کے بھاری فرق سے شکست دے کر چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی ۔
ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 482 رن کا ناممکن ہدف رکھا تھا ۔ انگلینڈ کی ٹیم تین وکٹ پر 53 رن سے آگے کھیلتے ہوئے چوتھے دن دوسرے سیشن میں 164 رنوں پر سمٹ گئی ۔
یواین آئی