سری نگر،// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک دس سالہ طالب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے چوگام گاؤں میں ہفتے کے روز ایک دس سالہ طالب علم ایک کوچنگ سینٹر کی عمارت میں تھا کہ اس دوران وہ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے رابطے میں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طالب علم کو فوری طور ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔متوفی طالب علم کی شناخت ساحل احمد میر ولد محمد امین میر ساکن کھار گنڈ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آی