جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

بڈگام میں سی آر پی ایف افسر اپنی ہی بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی

سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعے کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک افسر اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے ناگام چاڈورہ علاقے میں جمعے صبح سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے کیمپ میں تھا کہ ان کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی جو ان کی ٹانگ میں پیوست ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو فوری طورعلاج و معالجے کے لئے سری نگر میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔مضروب افسر کی شناخت راجیش کمار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 117 بٹالین سے وابستہ ہیں۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img