اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی

بیجنگ ،/چین کی حکومت نے ملک میں بی بی سی ورلڈ نیوز کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ بی بی سی نے بتایا کہ اس پابندی کی وجہ چین میں کورونا وائرس کی وبا اور اقلیتی ایغور مسلمانوں کے استحصال سے متعلق رپورٹنگ کر نا ہے ۔ بی بی سی نے کہا کہ چین کی حکومت کےاس فیصلے سے وہ ’مایوس ‘ ہیں ۔ حال ہی میں برطانیہ نے چین کے سرکاری چینل سی جی ٹی این کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔

چین کا کہنا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبریں حقائق پرمبنی اور غیر جانبدار ہونی چا ہئے اور نا کہ چین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا نے والی ۔ اس لئے ملک میں ایک سال کے لئے بی بی سی کی درخواست قبول نہیں کی جا ئے گی ۔

یواین آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img