پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو پولیس کی تنبیہ

پلوامہ میں جنگجوؤں کی کسی کمین گاہ کو تباہ نہیں کیا گیا

سری نگر/جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو ایک بار پھر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو علاقے میں جنگجوؤں کی کسی کمین گاہ کو تباہ نہیں کیا گیا۔

ایک پولیس ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ کچھ وٹس ایپ نیوز گروپس ضلع پلوامہ کے کھریو علاقے میں جنگجوؤں کے ایک کمین گاہ کو تبادہ کرنے کی بی بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔موصوف ترجمان نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو ایک بار پھر خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img