پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

کشمیر: موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو راحت

سری نگر/ وادی کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو راحت نصیب ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی امکان ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img