جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
20.3 C
Srinagar

اننت ناگ ضلعی کونسل عہدیداروں کے انتخاب میں گپکار اتحاد کی جیت

سرینگر// گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعی کونسل کے عہدیداروں کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔آج منعقدہ انتخابات کے دوران اتحاد نے کونسل کے چیئر پرسن اور نائب چیئر پرسن عہدوں پر قبضہ کرلیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے محمد یوسف گورسی اننت ناگ ضلعی کونسل کے چیئر پرسن جبکہ پی ڈی پی کے ایڈوکیٹ جاوید کو بالترتیب چیئر پرسن اور نائب چیئر پرسن عہدوں کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد میں شامل دو سب سے اہم پارٹیاں ہیں جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img