منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

گاندربل میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی ، جانچ شروع

جموں و کشمیر : گاندربل میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی ، جانچ شروع

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام سے لاپتہ کمسن لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام کو لاپتہ ہونے والے ایک کمسن بچے کی لاش کو جمعرات کی صبح کلن گنڈ کے نزدیک نالہ سندھ سے بر آمد کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید جانچ شروع کردی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img