بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

میر واعظ ہنوز نظر بند ،دہلی جانے سے متعلق رپورٹس افواہیں:ترجمان

 ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس جس کی سربراہی  نظر بند رکھے گئے میرواعظ عمر فاروق کررہے ہیں، نے لوگوں سے ان شرپسندوں اور ایجنسیوں کے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے جو میڈیا کے توسط سے غلط اور گمراہ کن افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ میرواعظ کی سربراہی میں حریت کانفرنس کے کچھ رہنما نئی دہلی پہنچ کر مرکز سے اپنی پالیسیوں سے معافی اور معذر ت کے طلبگار ہیں ۔

بیان میں حریت کانفرنس نے اپنے اس اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا بھارت پاکستان اور کشمیری عوام کے مابین ایسے پُر امن مذاکرات کے ذریعہ ہی حل نکالا جاسکتا ہے جو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق ہو۔

بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی کہ عوامی امنگوں اور جذبات کی ترجمانی اور جموںوکشمیر کے حدود میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسلسل غیر قانونی اور جابرانہ طور پر نظر بند رکھا گیا ہے جو انصاف پسند اقوام و ممالک اوربین الاقوامی برادری کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img