بلونت سنگھ منکوٹیا پینتھرس پارٹی سے مستعفی

بلونت سنگھ منکوٹیا پینتھرس پارٹی سے مستعفی
سرینگر//جموں کشمیر پینتھرس پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیا نے بدھ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔اُدھمپور کانسٹی چیونسی سے دو بار اسمبلی الیکشن جیتنے والے منکوٹیا کو6فروری کو پارٹی کے صدرکیلئے سر نو منتخب کیا گیا تھا۔وہ گذشتہ دس سے پارٹی کی صدرات سنبھالے تھے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا”میں بھاری دل سے پینتھرس پارٹی کے سبھی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اُنہیں یہ فیصلہ مخصوص صورتحال کے پیش نظر لینا پڑا، اور وہ اپنے ساتھیوں سے مشورہ بھی نہیں کرپائے۔انہوں نے مزیدلکھا”اگر میں مستعفی نہیں ہوتا تو ممکن تھا کہ ہمارا گھریلو معاملہ عوامی حلقوں میں آجاتا۔میں پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھیم سنگھ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی چیئر مین ہرش دیو سنگھ ایک اہل شخص ہیں،وہ دلچسپی بھی رکھتے ہیں اس لئے اُنہیں پارٹی کی تمام ذمہ داریاں سونپی جانی چاہیں“۔
قابل ذکر ہے کہ بھیم ،منکوٹیا اور ہرش قریبی رشتہ دار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.